ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ مزاحیہ فلم سٹارکس کےنئے جاری ہونے والے ٹریلر نے دھوم مچا دی

Dec 19, 2015 | 15:28

ہدایتکارنکولس سٹالرکی یہ اینیمیٹڈ فلم ایسے بگلے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی جونچ میں لاوارث اور یتیم بچوں کو ضرورت مند والدین تک لے جانے کی ذمہ داری اٹھا لیتا ہے، ماضی میں بھی ایسے ہی ایک بگلے کا ذکراحرام مصر کی کہانیوں میں ملتاتھا،،لیکن جدید دنیا میں بھی اب ایک بگلہ اپنے اس مشن میں بچوں اور والدین کی فلاح کے لیے اپنی زندگی کو وقف کردیتا ہے،،تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم میں کیلسے گرامر، اینڈی سیمبرگ اور کیگان مائیکل کے علاوہ جارڈن پیلےاپنی آوازوں کا جادو جگا رہے ہیں،،فلم آئندہ برس تئیس ستمبر کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

 

مزیدخبریں