وقت سپیشل میں قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دکھائی جانے والی بنیادی سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے لیا
وقت نیوز کے پروگرام وقت سپیشل میں قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت زار کا معاملہ اجاگر کیا گیا،، جس پر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او قصور کو معطل کر دیا ہے، وقت ٹی وی کے پروگرام میں قصور کے عوام کو پیش آنے والی مشکلات اور مسائل کی جانب حکام بالا کی توجہ مبذول کرائی گئی،، تو خادم اعلٰی بھی ایکشن میں آگئے، وزیراعلٰی پنجاب ڈیڑھ ماہ قبل ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا خفیہ دورہ بھی کر چکے تھے،، جس پر ایم ایس کو معطل اور ڈی سی او کو فائنل وارننگ جاری کی گئی تھی،، وقت نیوز کے پروگرام وقت سپیشل میں پھر سے قصور کے عوام کے دیرینہ مسئلے پر روشنی ڈالی گئی تو ناقص کارکردگی پر ڈی سی او عدنان ارشد کو معطل کر دیا گیا ۔