مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا،پاکستان آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار گیا
برسبین ٹیسٹ کے آخری دن قومی بلے بازوں نے تین سو بیاسی رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ اننگز شروع کی تو اسد شفیق سنچری اور یاسر شاہ چار رنز کے ساتھ کریز پر اترے، دونوں بلے بازوں نے کینگرو باؤلرز کو پھر تنگنی کا ناچ نچایا، ایک بار پھر وکٹ کے چاروں اطراف شاندار سٹروکس پر آسٹریلوی باؤلرز کے حواس باختہ ہو گئے۔دونوں بلے بازوں نے سکور کو ہدف کے بہت قریب پہنچا دیا، لیکن چار سو انچاس رنز کے مجموعے پر اسد شفیق ایک سو سینتیس رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے،،، اسد شفیق کے آؤٹ ہوتے ہی میچ ہاتھ سے نکل گیا،،صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد سمتھ نے یاسر شاہ کو رن آؤٹ کر کے عزت بچائی،، اس طرح چار سو نوے رنز کے تعاقب میں پاکستان تاریخ رقم کرنے سے صرف انتالیس رنز کی دوری پر شکست سے دوچار ہو گیا، پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے اکتہر یونس خان نے پینسٹھ محمد عامر اڑتالیس ، وہاب ریاض تیس اور یاسر شاہ نے تینتیس رنز بنائے۔۔۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔