آسٹریلیا کی خطرناک وکٹس پر اسد شفیق نے کینگروز کو خواس باختہ کردیا
برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے چار سو نوے رنز کا ہدف دیا تو سمیع اسلم، بابر اعظم، اظہر، مصباح اور یونس خان جیسے بلے باز میزبان ٹیم کیلئے آسان ہدف ثابت ہوئے، بڑے بڑے بلے باز مل کر صرف ایک سو تہتر رنز بنا کر لوٹ گئے۔
اس کے بعد تمام ذمہ داری اسد شفیق کے کندھوں پر آگئی،،، اسد شفیق نے صبر سے کام لیتے ہوئے ناصرف آسٹریلوی بلے بازوں کو تنگنی کا ناچ نچایا بلکہ ٹیم کے سکور کو بھی آگے لے گئےآسٹریلیا کی خطرناک وکٹس پر اسد شفیق نے کینگروز کو خواس باختہ کردیا، پاکستانی شاہین جھپٹ جھپٹ کر کینگروز پر تابڑ توڑ حملے کرتا رہا، ٹیم ہدف کے قریب تھی لیکن ایک سو سینتیس کے انفرادی سکور پر وہ سٹارک کی تیکھی گیند کا شکار ہوئے۔اسد شفیق کے بعد پاکستان کی جیت کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں، انہوں نے تیرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو سینتیس رنز بنائے، شاندار کارکردگی پر اسد شفیق کو مرد آہن قرار دیا گیا۔