دیربالا کے علاقے تارپتار بازار میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل کر تباہ ہو گئیں

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کے علاقے تارپتار کے مصروف بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، اور جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا ڈالا،
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک ساٹھ سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل چکی ہیں، ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، عینی شاہدین اور مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے پر مقامی تاجروں نے احتجاج بھی کیا