معیشت بحالی کی دعویدار حکومت نے غیر ملکی قرضوں پر انحصار مزید بڑھا لیا

دستاویز کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران چھ ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اگلے مالی سال کے لئے حکومت کی جانب سے پانچ ارب نواسی کروڑ ڈالر کا قرضہ لینے کی مںصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال کے دوران حکومت ورلڈ بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ لے گی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے پینتیس کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب گزشتہ تین برسوں کے دوران حکومت دو ہزار پانچ سو ارب روپے کا غیر ملکی قرضہ لے چکی ہے۔