10ویں ڈی جی رینجرز نیشنل اوپن اسکوائش چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہو گئی
10ویں ڈی جی رینجرز نیشنل اوپن اسکوائش چیمپئن کا افتتاح سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان نے،، اپنے ہی نام سے منسوب اسکوائش کمپلیکس میں کیا ،،،،افتتاحی میچ میں فرحان محبوب نے وقار محبوب کویکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی، ، افتتاحی میچ کے بعد جہانگیر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےٹورنامنٹ کی افادیت پر روشنی ڈالی ،، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن سے اجازت ملنے کے بعد اسی نوعیت کے ٹورنامنٹ دوسرے شہروں میں بھی کرائے جائیں گے
جہانگیر خانسندھ سکواش ایسوسی ایشن کے تعاون سے اکیس لاکھ روپے کی انعامی رقم والے اس ٹورنامنٹ میں چونسٹھ مردوخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں،،چیمپئن شپ میں فرحان محبوب اورخواتین میں سعدہ گل اپنے اعزاز کا دفاع کررہے ہیں،
کیمرامین ثاقب خان کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی