مسیحی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں کی تزئین و آرائش کیلئے بازاروں کا رخ کرلیا

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں۔ مسیحی برادری سانتا کلاز کے ملبوسات، کرسمس کیک، کرسمس ٹری، گھنٹیاں، برقی قمقموں سے سجے ستارے اور تحائف کی خریداری میں مصورف نظر آئی۔ مسیحی برداری کرسمس کا تہوار پچیس دسمبر کو مناتی ہے۔ جسے حصرت عیسیٰ علیہ اسلام کی ولادت کی مناسبت سے خوشی کے تہوار کے طور پر بنایا جاتا ہے،، مسیحٰ براری کا کہنا ہے کہ کرسمس محبت اور امن کا پیغام دیتا ہےمسیحی برادری نے گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں کی تزئیں و آرائش کیلئے بازاروں کا رُخ کرلیا۔کوئی کرسمس ٹری خرید رہا ہے تو کوئی سانتا کلاز ڈریس خریدنے میں مصروف نظر آیا۔ مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کرسمس کا تہوار اپنی خوشیوں میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو شامل کرنے کا درس دیتا ہےمسیحیت میں کرسمس فادر یعنی سانتا کلاز کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور بچوں میں بھی سانتا کلاز نہایت مقبول ہیں۔ سانتا کلاز کا بچوں اور بڑوں کو تحائف دینا قدیم روایت ہے،، کرسمس کے حوالے سے عبادت گاہوں اور مسیحی بستیوں کو کرسمس ٹری، گھنٹیاں اور برقی قمقموں سے سجانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ کیمرامین سلمان احمد کیساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی