گھر کی تزئین آرائش میں فرنیچر بہت اہمیت کا حامل ہے،لکڑی سے تیار کیا گیا فرنیچر گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیتا ہے

جدید دور میں جہاں گھروں کو سجانے کیلئے نت نئی اشیا مارکیٹس میں متعارف ہوتی ہیں ، وہی لکڑی سے تیار کیا گیا فرنیچر گھر کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتا ہے،،منفرد ڈیزائنز کے صوفے،کرسیاں،بیڈ،میزیں،،کمرے کی زینت کو بڑھا دیتے ہیں،
فرنیچر سازی کیلئے لکڑی کو مختلف مراحل سے گزانا پڑتا ہے، جس کے بعد اسے بیٹ، کرسیاں، صوفے الماریاں اور دیگر اشکال میں ڈھالا جاتا ہے، فرنیچر کو تیار کرنے کے بعد اسے پالش اور پوشش کے ذریعے مزید دلکش بنایا جاتا ہے
لکڑی کے اچھے سامان کے لیے اچھی لکڑی کا انتخاب بھی ضروری ہے، ساگ وان، اخروٹ، شیشم کالا، کیکر، دیار کی لکڑی کو فرنیچر کیلئے بہترین سمجھا جاتاہے، درختوں کی کٹائی کے بعد انہیں خشک کیا جاتا ہے جس کے بعد یہ فرنیچر کی تیاری کیلئے قابل ہوتا ہےلکڑی کا فرنیچر زیادہ تر چنیوٹ اور گجرات میں تیار کیا جاتا ہے،، مشینوں اور ہاتھ کے ذریعے لکڑی پر خوبصورت نقش و نگار بنائے جاتے ہیں، جس کے بعد اسے تیار حالت میں مختلف شہروں میں بھجوایا جاتا ہے، لکڑی پر پالش کے بعد اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے،لوہے کی نسبت آج بھی لکڑی کے فرنیچر کی اہمیت کم نہیں ہوئی، دیکھنے میں خوبصورت لکڑی کے فرنیچر کی تیاری اتنی ہی مشکل ہے،،، روغن دار لکڑی کو فرنیچر کے لئے معروف سطح گردانا جاتا ہے وارنش لگی لکڑی سے کمرے نہ صرف روشن نظر آتے ہیں بلکہ انہیں سٹائلش بھی سمجھا جاتا ہے،