آسٹریلیا کے خلاف ٹیل اینڈز نے شاندار پرفارمنس دی، ٹیم پاکستان کبھی بھی سب کو حیران کر سکتی ہے: مصباح الحق
میچ کی اختتامی تقریب میں کمنٹیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر،وہاب ریاض ،یاسرشاہ نے اچھی بیٹنگ کی، اسد شفیق نے بہترین اننگز کھیلی، ٹیم پاکستان کبھی بھی سب کو حیران کر سکتی ہے، وہ شکست کے باوجود پاکستان کی شاندار فائٹ بیک سے بے حد خوش ہیں، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسد شفیق کے جانے کےبعد بھی جیت کی امید تھی، اسد شفیق کی اننگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی، پاکستان کے ٹیل ایندرز نے بھی یادگار پرفارمنس پیش کی، اس موقع پر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں بہت انرجی اور اعتماد تھا، آخری کھلاڑیوں نے ان کا بھرپور ساتھ نبھایا، مچل اسٹارک کی گیند اچانک اچھلی جس کااندازہ نہیں کرسکے، آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔