خوابوں کے شہنشاہ منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا
خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ فنکشنل لیک کے کئی وزیر ہمارے ساتھ مل رہے ہیں ، یہ جماعت ایک سال میں مکمل طور پر ختم ہو جائیگی ، یا پھر پیپلز پارٹی میں ہی ضم ہو جائیگی ، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار بادشاہ ہیں انکی شان میں گستاخی نہیں کروں گا،سوچتا ہوں پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو انکا کیا ہو گا، لیکن جو ہو گا سب کے سامنے ہو گا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ آ کرملیں اگر وہ پیشکش قبول کریں تو ان کو خوش آمدید کہیں گے، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا اب کوئی مستقبل نہیں رہا، وہ گمنام ہوتی جا رہی ہے