امید ہے ہائی کورٹ کافیصلہ انکے حق میں آئے گا، وزیراعظم بتائیں ان کی پارلیمنٹ کی تقریر یا سپریم کورٹ میں دیاگیاجواب سچ ہے: شیریں مزاری
اسلام آبادہائی کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شیریں مزاری کاکہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ،وزیراعظم واضح کریں کہ انکی پارلیمنٹ ہاؤس میں کی گئی تقریرسچ پرمبنی ہے یا سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا جواب۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائی اورسپریم کورٹ میں بھی کیس چل رہاہے۔شریں مزاری کاکہناتھاکہ موجودہ صورتحال سے واضح ہے کہ اسمبلی مذید کام نہیں کرسکے گی، پیپلزپارٹی ہماراساتھ دے یا نہ دے،انکا کرپشن کے خلاف موقف واضح ہے، جو بھی سیاسی جماعت ہمارے ساتھ چلے گاہم اس کے ساتھ ہیں۔