لاہور سے کوالالمپور جانیوالا پی آئی اے کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور سے کوالالمپور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے ای نائن ایٹ پرواز سے کچھ دیر بعد حادثے سے بال بال بچ گئی۔ جہاز کا ہائیدرولک پائپ پھٹ گیا جس کے باعث پرواز کوہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز کو کراچی ایئر پورٹ پر اتارتے وقت ایمر جنسی کا اعلان بھی کر دیا گیا تھا۔ طیارے میں ایک سو اسی مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو دوسرے جہاز پر کوالالمپور روانہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے تکنیکی خرابی کے باعث جہاز کو ہنگامی طور پر لینڈنگ کراچی کرنا پڑی۔