کوہاٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا
کاونٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے چار کروڑ تاوان کے لئے اغوا کیجانے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ کارروائی کے دوران درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے چار اغواء کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موبائل سمیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمان میں ایک پہلے سے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار اغواء کاروں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔