آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ رخصت پر چلے گئے، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کو سندھ پولیس کا چارج دے دیا گیا
آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ گھر چلے گئے،معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کو سیاسی بھرتیاں روکنے کی پاداش میں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بدین میں گنے کے کاشتکاروں کو پولیس کی مدد سے ہراساں کرنے پر معاملہ بگڑا، آئی جی سندھ اور بیرون ملک مقیم سیاسی اور اہم کاروباری شخصیت میں تنازع شدت اختیار کر چکا تھا،ذرائع کے مطابق سندھ کی بااثر خاتون کو آئی جی سندھ سے سیاسی بھرتیاں اور تقرریاں نہ کرنے پر تحفظات تھے، سندھ کی اہم کاروباری شخصیت نے دبئی میں مقیم سیاسی شخصیت کو آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا کہا، ذرائع کہتے ہیں کہ گزشتہ ماہ بھی آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، وزیر اعلی سندھ اور وفاق کی عدم رضامندی کے باعث انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکا، ذرائع کے مطابق آئی جی کے رخصت پر جانے کے بعد سندھ پولیس کا چارج ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کے حاولے کردیا گیا