لوئر اورکزئی کے چار بازار بند
مشتی میلہ،فیروز خیل،شیراز گھڑی،سانگھڑ ہ بازار اورکزئی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اورکزئی کے مطابق جب تک تمام بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں کئے جاتے تب تک بازار بند رہیں گے۔ ہم اپنے جیبوں سے سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائیں گے حکومت لگائے .تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اورکزئی سکاوٹس اور اسسٹنٹ کمشنر بازاروں کو کھولنے کی اجازت دیں۔ ہم غریب لوگ ہیں بازار بند ہونے سے ہمارے گھروں کے چولھے ماند پڑ گئے ہیں۔