لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے: وزیراعظم عمران خان
فیصل آباد بار کے ایک وفد سے بدھ کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے۔وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم کو ہدایت کی کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں اور دیگر فریقوں کے ساتھ وکیلوں کے فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے مطالبے کے بارے میں مشاورت کریں۔