بھارت اپنے سخت گیربالادستی کے نظریے کی طرف بڑھ رہا ہے:وزیراعظم کا بھارتی صحافی کے مضمون کا حوالہ
وزیراعظم عمران خان نے بھار ت کے ممتاز مصنف اور صحافی خشونت سنگھ کے ایک مضمون کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے بھانپ لیاہے کہ بھارت اپنے سخت گیربالادستی کے نظریے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مضمون میں خشونت سنگھ نے کہا ہے کہ ہر فسطائی حکومت کواپنی سکہ شاہی کےلئے ایسی برادریوں اور گروپوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک یا دو گروپوں سے شروع ہوتی ہے تاہم اس کا کبھی اختتام نہیں ہوتا ہے۔ نفرت پر قائم تحریک کو صرف خوف و ہراس اورتنازعات کے مسلسل تسلسل سے برقرار رکھا جاسکتا ہے۔