مسلمان خا تون ڈاکٹر کا کا رنامہ، پہلی بار جراثیم سے پاک ’ڈسپوزیبل‘ حجاب متعارف
بر طا نیہ میں مسلمان خا تون ڈاکٹر کا ایک اور کا رنامہ ہسپتال کے عملے کے لئے پہلی بار جراثیم سے پاک ’ڈسپوزیبل‘ حجاب متعارف کر ایا ۔بی بی سی کے مطابق برطانیہ کے ایک ٹرسٹ ہسپتال کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے عملے کے لیے آپریشن تھیٹرز میں استعمال کے لیے پہلے ڈسپوزایبل (جنھیں استعمال کے بعد تلف کیا جا سکے) اور جراثیم سے پاک سکارف متعارف کروائے ہیں۔مسلمان جونیئر ڈاکٹر فرح روسلان جو برطانیہ کے علاقے لنکن شائر میں کام کرتی ہیں کا کہنا ہے انھیں اس کا خیال تب آیا تھا جب وہ یونیورسٹی سے منسلک ڈربی اور برٹن کے ہسپتالوں میں ایک میڈیکل سٹوڈنٹ تھیں۔کنسلٹنٹ سرجن گل ٹیرنی، جو ڈاکٹر فرح کی سرپرست ہیں، کا کہنا ہے ان کا ہسپتال برطانیہ میں اس ہیڈ سکارف کو متعارف کروانے والا پہلا ملک ہے۔برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز ٹرسٹ کے یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ڈربی اور برٹن کے ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ یہ نئے ہیڈ سکارف پہلی مرتبہ رواں برس دسمبر کے آغاز سے استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے۔