مودی حکومت عوام کی آواز جتنی دبائیں گے اتنی ہی تیز اٹھے گی۔ پرینکا گاندھی
بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کیخلاف نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔بھا رتی پولیس نے احتجاج روکنے کیلئے طاقت کااستعمال کرتے ہوئے ہزار وںمظاہرین کوگرفتار بھی کرلیا ہے ۔شدید عوامی ردعمل کے پیش نظر دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کرکے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ۔جس پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے شدید ردعمل دیتے ہو ئے مودی حکومت کو خبردار کیاہے کہ حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ لوگوں کی آواز دبانے کی جتنی کوشش کی جائے گی وہ اتنی ہی تیز آئے گی۔گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ میٹرو بند ہیں، انٹرنیٹ بند ہے ، ہر جگہ دفعہ 144 لگی ہوئی ہے۔کسی بھی جگہ آواز اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔