تفصیلی فیصلے پر خدشات کا اظہار کیا تھا جو درست ثابت ہوئے: ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر جن خدشات کا اظہار کیا گیا، وہ اب درست ثابت ہو رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کا خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کے بعد انتہائی اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ افواج پاکستان صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔ ہم اپنے ادارے کی عزت کروانا بھی خوف جانتے ہیں لیکن ہمارے لیے ملک سب سے مقدم ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جو کام دنیا کی فوج نہیں کر سکی، وہ افواج پاکستان نے کرکے دکھایا۔ افواج پاکستان ایک منظم ادارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل پرویزمشرف کے تفصیلی فیصلے کے بعد خدشات کا اظہارکیا گیا تھا۔ آج کے تفصیلی فیصلے کے بعد خدشات صیح ثابت ہو رہے ہیں۔