کورونا وائرس : کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، سوک سینٹر،عیسیٰ نگری،ڈالمیا، پی آئی بی کے علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلشن بلاک 5 پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ اور فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 18 دسمبر سے 31 دسمبر 2020 تک نافذ رہے گا