کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں تیزی ، ملک میں ایک روز میں87 اموات

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 87 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد9 ہزار250 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کے4لاکھ 54 ہزار673 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 922 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔