دوسرا ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ہملٹن پہنچ گیا
ہملٹن: نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نبردآزما ہونے کے لئے قومی ٹیم ہملٹن پہنچ گئی، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا، قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچایا گیا۔ پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان دوسراٹی کل کھیلا جائےگا، میچ نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔