پشاور کےمزید تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری کورونا کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے ، اور خیبرپختونخواہ میں کیسز میں تیزی آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مزید تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بشیر آباد، ریلوے کالونی اور فالکن کمپلیکس شامل ہیں ۔ متعلقہ علاقوں میں آج شام 6 بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اجتماعات اور آمد ورفت پر پابندی ہوگی۔ دوروز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 ، اسلم ڈھیری، تہکال بالا روڈ، نوتھیہ، گلشن رحمان کالونی، لڑمہ ،ہزار خوانی کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 54 ہزار448 ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں 1521افراد چل بسے۔ ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 87 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد9 ہزار250 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کے4لاکھ 54 ہزار673 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 40ہزار 922ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3179نئے کیسز رپورٹ ہوئے