کرونا وائرس ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے: سعودی وزیر صحت

ریاض: سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اس بارے میں ہم نے ہر طرح کی تسلی اور اطمینان کرلینے کے بعد ہی ویکسین کی منظوری دی۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے بارے میں جو لوگ باتیں کرتے ہیں وہ حقیقت سے دور ہیں، ویکسین کے منفی اثرات کے حوالے سے ان کے پاس کوئی علمی دلیل نہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں نے ویکسین لگائی ہے اور میں اس حوالے سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔ کرونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اس بارے میں ہم نے ہر طرح کی تسلی اور اپنا اطمینان کرلینے کے بعد ہی ویکسین کی منظوری دی۔ VDO.AI انہوں نے کہا کہ ویکسین کی منظوری سے قبل سعودی ماہرین کے علاوہ دیگر ماہرین نے بھی ہر طرح سے ویکسین کی جانچ کی ہے، تاریخ میں یہ بات ثابت ہے کہ وبائی امراض سے بچانے کے لیے تیار کی جانے والی ویکسینز نے بہتر طور پر کام کیا ہے۔