احساس کفالت پروگرام کو 70 لاکھ افراد تک توسیع دی جارہی ہے:ڈاکٹر ثانیہ
سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کو 70 لاکھ افراد تک توسیع دی جارہی ہے اوراس سلسلے میں مستحق افراد کے اعدادوشمار جمع کرنے کا عمل جلد مکمل کیاجائے گا ۔ راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے غریب لوگ متاثر ہوئے ہیں اور احساس پروگرام کو زیادہ سے زیادہ توسیع دینے کی ضرورت ہے ۔