بلوچستان میں موسم شدید سرد ہوگیا، درجہ حرارت منفی 6 تک گرگیا۔
بلوچستان کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی4 اور قلات میں منفی6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف ہونے کے ساتھ موسم سرد اور خشک رہا ، کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح صوبے کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشکی کی صورتحال برقرار رہی ، ژوب میں درجہ حرارت منفی 3، دالبندین میں 1، سبی میں 4 اور خضدار میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔