ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، ریلوے کو کمرشل ادارے کی طرح چلائیں گے۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ریلوے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، نہ سیاست ہوگی نہ بیرونی مداخلت ہو گی ، میرے تعلقات ریلوے کیلئے استعمال ہوں گے اور اسے کمرشل ادارے کی طرح چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ہم سے نہیں ہوسکتا اسے فوری آئوٹ سورس کرنا ہے، آمدنی کا براہ راست تعلق ریلوے ملازمین کی کارکردگی سے ہے۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے میں مینجمنٹ، آٹومیشن اور تکنیک کی کمی نظر آرہی ہے، جہاں بہتری کی ضروت ہے اسے نوٹ کیا ہے اور بہتری لائیں گے۔وفاقی وزیرپاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹ کمپنی اورریلوے والٹن اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے۔