فوڈ فیکٹریز کومہنگی چینی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ فوڈ فیکٹریز کومہنگی اور گھٹیا کوالٹی چینی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ فوڈ فیکٹریز کو زبردستی سرکاری محکموں سے دھمکیاں دلوائی جارہی ہیں فوڈ فیکٹریز مالکان کو بلیک میل اور ہراساں کیا جا رہا ہے، ہر جگہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی 8روپے کلو مہنگی خریدو یا فیکٹری بند کر دی جائے گی ۔