کراچی میں سائبرین ہواؤں کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے کہنا ہے کہ کراچی میں سائبرین ہواؤں کا سلسلہ برقرار ہے ۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ شہر کا مطلع صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔