خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری
پشاور: خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان سمیت 17 اضلاع میں پولنگ ہوئی، جنرل نشستوں کیلئے 19 ہزار 282 امیدوار مدمقابل ہیں، خواتین کی نشستوں کیلئے 3 ہزار 905 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔