یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز
پشاور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں اپنا ووٹ ڈالنے گیا تھا، واپس آرہا تھا تو حملہ ہوا۔
پشاور پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں؟انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان پر حملہ کرنے والے سیاسی لوگ نہیں تھے۔ انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ 40 سے 50 افراد نے سیکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں بتایا کہ حملے کے بعد اولین ترجیح ڈرائیور کو اسپتال پہنچانا تھی۔