سعودی عرب کا افغانستان کیلئے ایک ارب ریال امداد کا اعلان
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کے لیے ایک ارب ریال امداد کا اعلان کیا ہے۔العریبیہ اردو کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اتوار کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)‘ کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کا معاملہ انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا، اقتصادی حالات نے افغانستان میں ناصرف ایک انسانی المیہ کو جنم دیا ہے بلکہ وہ مکمل تباہی کی جانب بھی جا سکتے ہیں لہٰذا ہم او آئی سی کی چھتری تلے مل کر مشترکہ اقدام کر سکتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ خواتین اور بچوں سمیت افغان عوام مشکلات کا شکار اور مدد کے منتظر ہیں، ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں کیونکہ افغانستان میں کشیدہ صورت حال کے خطے اور دنیا پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔