وفاقی وزیر اطلاعات سے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات
وفاقی وزیر اطلاعات سے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ افغانستان کی صورتحال اسی طرح خراب ہوتی رہی تو وہاں بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ فواد چوہدری افغانستان کی بڑی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ افغانستان کی مدد کے لیے دنیا کو آگے آنا ہوگا۔ چوہدری فواد حسین ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن و استحکام بالخصوص افغان عوام کی مشکل وقت میں مدد کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان اسلامی ممالک کی تنظیم کا اہم رکن اور مسلم امہ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کیلئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ملائیشین وزیر خارجہ ملاقات میں وزیر مملکت برائے اطلاعات بھی موجود تھے۔