ترکی میں انٹرنیشنل شیف فیسٹیول میں کامیابی کےجھنڈےگاڑنےوالےپاکستانیChefs دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کرنےکےبعدوطن واپس آگئے
ترکی میں ہونے والے ان مقابلوں میں دنیا بھر کے ممالک سے دو ہزار شیفس نےحصہ لیا، جن میں سے پاکستان کے شیفس نےسونے کے پندرہ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ چاندی کے تیرہ اور کانسی کا ایک میڈل بھی اپنے نام کیا ، پاکستانی شیفس نے اس کے علاوہ ان مقابلوں میں چار ٹرافیاں اور تیس سرٹیفکیٹس کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔لاہور ائیرپورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر ٹیم کے منیجروقارالیاس نے کہا کہ ترکی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے بہت خوشی ملی ،دنیا بھر کے شیفس سے انتہائی سخت مقابلہ ہواہے، پاکستانی شیف شمائلہ فواد کا کہنا تھا کہ انہوں نے مکمل تیاری سےمقابلےمیں حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں اساتذہ سےبہت کچھ سیکھا ہے