پٹھانکوٹ ائیربیس پرحملےکا مقدمہ بھارت کی طرف سےفراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے:رانا ثنااللہ خان
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت نے پٹھانکوٹ حملے کے جو شواہد فراہم کئے اور جن ٹیلی فون نمبرز بارے ثبوت دیے ہیں، ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے سی ٹی ڈی گوجرانوالہ نے مقدمہ درج کیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ کی انکوائری کیلئے جے آئے ٹی بنائی جائے گی جو مقدمے کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کریگی۔ میڈیا ٹرائل کی بنیاد پر مسعود اظہر سمیت کسی کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتے، جو مجرم ہو گا اُسے ہی کیفرکردار تک پہنچایا جائے گارانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ملک سے دہشت گردی ختم کر کے دم لیں گے اور پاک سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نیب نندی پور اور میٹرو سمیت جس بھی منصوبے بارے انکوائری کرنا چاہتا ہے، ہم خوش آمدید کہیں گے مگر نیب کو یہ حق نہیں کہ کسی بیگناہ کی پگڑی اچھالےرانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشگردی کے تمام پہلوؤں اور کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ہر اجلاس میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔