برنی سینڈرزاور ہلیری کلنٹن نےلاس ویگاس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ہمدردوں سے ووٹ کی اپیل کی ہے دونوں رہنماؤں نے ٹیلی ویژن پر اپنا اپنا منشور بھی پیش کیا
نویڈا میں کل تیسری ڈیموکریٹک پرائمری ووٹنگ ہونا ہے ،،لاس ویگاس امریکہ کی اہم اور بڑی ریاست ہے،،برنی سینڈرز نے ٹیلی ویژن ایڈریس میں عوام سے اپیل کی کہ وہ سنجیدہ قیادت چاہتے ہیں تو کل کی پرائمری ووٹنگ میں انہیں منتخب کریں ،،ادھر ہلیری کلنٹن نے برنی سینڈرز کو عمر رسیدہ اور امریکی مسائل سے نا آشنا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو امریکہ کی سلامتی ،،داعش کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے ساتھ ساتھ اقتصادی بہتری کی بھی ضرورت ہے اور برنی سینڈرز اس قابل نہیں کہ وہ امریکہ کے مسائل حل کر سکیں اس لیے عوام انہیں ووٹ نہ دیں ،،کل ہی ری پبلکن پارٹی کے جیب بش،ٹیڈ کروز اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ساؤتھ کیرولینا میں پرائمری ووٹنگ ہو گی ،،ڈونلڈ ٹرمپ کے پوپ فرانسز کیخلاف بیان کے بعد امریکی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ساؤتھ کیرولینا پرائمری ہار جائینگے