شام کے4محصور قصبوں میں اقوام متحدہ کی امداد پہنچ گئی

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دیر الزور کے کئی علاقوں میں اب بھی دو لاکھ افراد محصور ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی جان ایگلینڈ نے فضا سے امداد پہنچانے کے بارے میں کہا کہ ’یہ اپنی نوعیت کا پہلا امدادی آپریشن ہوگا اور یہ بہت پیچیدہ ہے۔‘ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان بیٹینا لیوسچر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ امدادی تنظیم شامی ہلال احمر اور مقامی گروپوں کے ساتھ مل کر امدادی سامان پیراشوٹ کی مدد سے فراہم کرے گی۔‘بیٹینا لیوسچر نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس کام کے لیے ایک ہوائی جہاز استعمال کیا جائے گا۔ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس سے قبل شام میں فضائی حدود کے استعمال کو مسترد کر دیا تھا۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کے امدادی قافلے شام میں امداد کے شدید منتظر چار محصور قصبوں تک پہنچے۔ امدادی ٹرک دمشق کے قریب معظمیہ اور مضایا کے علاوہ حکومت نواز دیہات فوا اور کیفرایا میں بھی امداد لے کر پہنچے تھے۔