پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکےآخری روزمندی کارجحان رہا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا،، سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری پر فروخت کو ترجیح دینے کی وجہ سے کے ایس سی 100 انڈیکس میں 315 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ۔ اس کی وجہ سے انڈیکس 31 ہزار پوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر تیس ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ جمعرات کو کاروبار کے دوران24 کروڑ 88 لاکھ 96 ہزار حصص کا لین دین ہوا ۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان اینگرو فریٹ اور ایمریلی اسٹیل کے حصص میں ہوا۔