علامتی بھوک ہڑتال کا مقصد قائد سے اظہار یکجہتی ہے، قائد کے بیانات پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے : فاروق ستار
کراچی پریس کلب کے سامنے ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہناتھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ ایم کیو ایم قائد پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائیں،، سپریم کورٹ نے رولنگ دی ہے کہ پندرہ دن سے زیادہ پابندی عائد نہیں کی جاسکتی اظہار رائے پر پابندی جمہوریت کو غیر مستحکم کررہی ہے جسکا فائدہ غیرجمہوری قوتوں کو ہوگا انہوں نے کہا کہ سیاسی برادری بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں جو ہمارے ساتھ ہورہا ہے کل انکے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا اظہار رائے کی آزادی پر پاپندی غلط ہے اس کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔