وزيراعظم نوازشريف نے اعلیٰ سطح پرترقی وتبادلوں کی منظوری دیدی
وزيراعظم نے دس بيوروکريٹس کی بائيسويں گريڈ ميں ترقی و تبادلوں کی منظوری دے دی ہے،عمران گرديزی کو وفاقی سيکرٹری اطلاعات، ابوکیف سيکرٹری ماحولياتی تبديلی، عابد جاويد سيکرٹری فوڈ سکيورٹی، شعيب صديقی اسپيشل سيکرٹری داخلہ. حسن اقبال سيکرٹری کيڈ، ہمايوں خان سيکريٹری فيڈرل ايجوکيشن، عبدالجبار سيکرٹری قومی اسمبلی ڈاکٹر شجاعت اسپيشل سيکرٹری فنانس، خالد مسعود سيکرٹری کميونيکيشن، پير بخش جمالی سيکرٹری وفاقی محتسب اور اعجاز علی خان سيکرٹری اينٹی نارکوٹکس ڈويژن تعينات کيا گيا ہے، وزارت داخلہ نے عابد قادری کو ڈی جی ايف آئی اے مقررکرکے نوٹيفکيشن جاری کرديا ہے، اس پہلے اکبرخان ہوتی ڈی جی ايف آئی اے تھے