ادویہ سازکمپنیوں نے ہائیکورٹ میں غلط بیانی کرکے قیمتیں بڑھائی ہیں، اپوزیشن تنقید کرنے کے بجائے حکومت کاساتھ دے : سائرہ افضل تارڑ
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ حکومت ادویہ سازکمپنیوں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، قیمتوں میں کمی کے لئے ادویہ ساز کمپنیوں کےخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے، انہوں نے کہاکہ اگراپوزیشن مخلص ہے توادویات کی قیمتوں میں کمی کے لئے ادویہ سازکمپنیوں کے بجائے حکومت کاساتھ دے ۔ وزیرمملکت برائے قومی صحت نے کہاکہ اگرادویہ سازکمپنیوں نے زبردستی قیمتیں بڑھائیں تو وہ قانون کے مطابق ریکوریاں کرینگی.فارمابیورونےمیٹنگ میں شمولیت نہ کرکے ثابت کیاکہ وہ غلط ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریگولیشن اتھارٹی کاکام صرف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ کمی کرنابھی ہے ۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ ادویہ سازکمپنیوں سے کمیشن لینے والے ڈاکٹرزکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی