رم جھم نےموسم کو سردکردیا اورزندہ دلان LAHORE کو توجیسےبہانہ مل گیا چٹ پٹے اور گرما گرم پکوان کھانےکا

دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی رم جھم نے موسم کو سرد کر دیا ہے ۔ اور زندہ دلان لاہور کو تو جیسے بہانہ مل گیا چٹ پٹے اور گرما گرم پکوان کھانے کا ۔ صوبائی دارالحکومت میں بارش کے بعد سموسے پکوڑوں کی دکانوں پر شہریوں کی قطاریں لگ گئیں ۔ لاہور سے عدیل مصطفیٰ کی رپورٹ لاہور پر چھائے سرمئی بادلوں سے مینہ برسا تو دلوں کا موسم بھی رنگین ہوگیا۔بھیگے موسم کا مزا لینے شہریوں کی بڑی تعداد نے سموسے پکوڑوں کی دکانوں کا رخ کر لیا اور ان پرخوب ہاتھ صاف کیے
ایسے موسم میں دکانداربھی خوش تھے۔ ان کا کہنا تھا موسم سہانا ہونے فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
سرد موسم سے لطف اندوز ہونے منچلے ٹولیوں کی صورت میں بھی پکوانوں کی دکانوں کا رخ کرتے رہے ۔ جبکہ متعدد نے مزیدار سموسے اور پکوڑے اہل خانہ کیلئے پیک بھی کرائے
پی ٹی سی