کوئٹہ میں قومی یکجہتی جرگے کا انعقاد کیا گیا
کوئٹہ میں قومی یکجہتی جرگہ بلوچستان کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، دانشوروں اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جرگہ میں سردار اخترجان مینگل،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،مولانا محمد خان شیرانی،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، میر لشکری رئیسانی سمیت بلوچ رہنماوں نے شرکت کی ۔قومی یکجہتی جرگہ کا مقصد مردم شماری میں تارکین وطن کی شرکت کو روکنا اور اس کے لیئے لائحہ عمل طے کرنا تھا ۔ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مردم شماری نہ کرائی جائے اور افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی سخت کی جائے ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ دہشت گردوں سے زیادہ ان کے سہولت کار خطرناک ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے، اس موقع پر قبائلی رہنماوں نے حکومت کو اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔جرگے کے آخر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی گئی