امیگرینٹس کے بعد امریکی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کے نشانے پر....
امریکی ریاست فلوریڈا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنی توپوں کا رخ ایک بار پھر میڈیا کی جانب موڑا،،، امریکی صدر نے کہا کہ وہ کسی جعلی خبر کی رکاؤٹ کے بغیر امریکیوں سے بات کرنا چاہتے تھے۔ بددیانت میڈیا سچ کو رپورٹ نہیں کرنا چاہتا اور اس کے بارے میں اپنے پاس سے کہانیاں بنا ر ہا ہے ہم ان میڈیا ہاؤسز کو بے نقاب کریں گے،، امریکہ کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی سرحدیں دوبارہ سے مضبوط ہوں گی۔ داعش کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا جائے گا،،، امریکی صدر نے ایک بار پھر سابق صدر اوباما کی صحت سے متعلق اصلاحات کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔۔۔ جبکہ ٹرمپ انتظامیہ میں بدنظمی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے معاملات بہترین انداز میں چل رہے ہیں،، امریکی صدر نے اپنی تقریر میں امریکیوں کیلئے نئی نوکریاں پیدا کرنے کا بھی وعدہ کیا۔