ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع .....

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی، لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈالا تو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی،کوئٹہ ڈویژن،کشمیراورگلگت بلتستان میں ہونے والی بارش نےموسم سہانا بنادیاجبکہ پہاڑوں پرآسمان سے گرتے روئی کے گالوں نے منظر حسین کر دیا محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہےکہ آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف مقامات پر بادل برسیں گے،اس دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں، خیبر پختونخوا،فاٹا،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔جبکہ مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد،لاہور سمیت بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔