سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ

ذرائع کے مطابق خیرپور کے علاقے میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، اور سانحہ سیہون میں ملوث چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں حفیظ بروہی سمیت تین سہولت کار بھی شامل ہیں، گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔۔۔