..پاک فوج کی دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری
سیکیورٹی فورسز کی ملک میں امن کیلئے کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں ،، سرکاری ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے سپر کوٹ اور پارا چمکنی میں فورسز کی جانب سے گشت جاری تھا،، اس دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی،، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ،، فائرنگ کے تبادلے میں گیارہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے،، جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ،، ذرائع کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے خیبر ایجنسی کے راستے کرم ایجنسی داخل ہو رہے تهے کہ اس دوران فائرنگ کا تبا دلہ ہوا ،، دہشت گردوں کی لاشیں پولیٹیکل انتظامیہ کرم کے حوالے کر دی گئیں ،،