حساس اداروں اور ایلیٹ فورس نے افغان بستیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ آپریشن
حافظ آباد میں حساس اداروں اور ایلیٹ فورس نے افغان بستیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں حساس اداروں اورایلیٹ کمانڈوزکی تین ٹیموں نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران سولہ افغان باشندوں سمیت تہترمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ پولیس نے مختلف علاقوں میں
سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران چھیالیس افغان باشندوں سمیت مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گیا۔ ڈپی پی سرفراز خان ورک کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ قصور میں پولیس نے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اکتیس مشکوک افغانیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ی پی او علی ناصر رضوی کے مطابق زیرحراست افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔